Thursday, November 12, 2009

نیوکلیئر پروگرام سیکیورٹی سیف گارڈ میکنزم کے تحت محفوظ ہے: اسلم بیگ
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ نے قوم سے کہا ہے کہ وہ اطمینان رکھے ہمارا نیو کلیئر پروگرام باقاعدہ سیکورٹی سیف گارڈ میکنزم کے تحت انتہائی محفوظ ہے ۔ دہشتگردوں کی اس تک رسائی ممکن ہے نہ فوج میں ایسے عناصر موجود ہیں جو بغاوت کر کے اس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کوڈ سٹرب کر کے اس صلاحیت کو کسی او ر مقصد کے لیے استعمال کریں گے ہمارے اس کنٹرول سسٹم کو دنیا نے تسلیم کیا ہے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ نیو کلیئر پروگرام کو تحفظ دینے کے لئے 20 ہزار لوگوں کو ذمہ داریاں سوپنی گئی ہیں اور سیف گارڈ میکنزم کے لیے امریکہ سے بھی مدد ضرور لی گئی تھی تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ اسے امریکہ کے تحت دے دیا گیا ہے ایسا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے اس کام کی داد دینی چاہیے کہ انھوں نے اس پروگرام کو محفوظ بنانے کے لیے 2001ء میں ایک منصوبے کے تحت 4 ڈویژن بنائے اور 20 ہزار لوگوں کو ذمہ داریاں سونپیں ہم نے اس پروگرام کو انتہائی محفوظ بنا لیا ہے اس تک کسی دہشت گرد کی رسائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ہمارے نیو کلیئر پروگرام کی حفاظت میں نہ کوئی کمزوری ہے نہ کسی قسم کا کوئی خدشہ ہے ۔الحمداﷲ ہمارا پروگرام 1995ء سے چل رہا ہے آج تک اس پروگرام نہ کوئی حادثہ پیش آیا ہے اور نہ ہی کوئی میٹریل چوری ہوا ہے جبکہ دنیا کے جتنے بھی نیو کلیئر ممالک ہیں ان کو کوئی نہ کوئی حادثہ ضرور پیش آیا ہے اور جہاں دوسروں کی مدد لے کر اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پڑ ے وہاں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک پر کوئی حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا خواہ اس کے پاس کم تعداد میں ہی ایٹم بم کیوں نہ ہوں۔ حملہ آور کو جوابی کاروائی کا خطرہ رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب سے پاکستان ایٹمی قوت بنا ہے بھارت نے حملہ کرنے کی جرات نہیں کی۔ مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ میں اگر امریکہ کو یہ خطرہ ہوتا کہ جاپان بھی ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو وہ کبھی بھی جاپان کے شہروں ناگاساکی اور ہیرشیما پرایٹم بم نہ گراتا ۔مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ ہماری تینوں آرمڈ سروسز اس پروگرام کو ڈیلیور کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی حملہ آور کو منہ توڑ جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔



Bookmark and Share