Thursday, November 12, 2009

نواز، گیلانی ملاقات آج ہو رہی ہے
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف کے درمیان اہم ملاقات آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔ ملاقات میں بلوچستان پیکج سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔میاں نواز شریف کو ملاقات کی دعوت وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دی ہے۔ وزیراعظم ہاوٴس میں ظہرانے پر ہونے والی ملاقات کا اہم ایجنڈا مجوزہ بلوچستان پیکج پر مشاورت ہے تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دیگر امور پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں این آر او، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ،ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



Bookmark and Share