|
دہشتگردوں کی تخلیق کا ذمہ دار امریکہ بھی ہے: ہیلری
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی تخلیق کی کچھ ذمہ داری امریکا پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ان کا دعوی ٰ ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ حملے کسی غیر ملکی سازش کا نتیجہ نہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر القاعدہ کے محفوظ ٹھکانے امریکا کے لئے پریشان کن ہیں۔ تاہم پاکستانی حکومت اور فوج عسکریت پسندوں کے خطرے کو سمجھتی ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے پرعزم ہیں ۔ پاکستان طالبان کے خطرے کا پوری قوت سے مقابلہ کررہا ہے ۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دہشت گردوں کے خطرے کا سامنا ہے۔ ان دہشت گردوں کو تخلیق کرنے کی کچھ ذمے داری امریکا پر بھی ہے۔انہوں نے دعوی ٰ کیا کہ راول پنڈی اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ حملے کسی غیر ملکی سازش کا نتیجہ نہیں بلکہ پاکستانی عسکریت پسندوں کا کام ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان میں ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پاکستانی انٹیلی جینس قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اُسے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قابل اعتماد پارٹنر قرار دیا۔
|