Wednesday, November 11, 2009

سلمان نے اسکرپٹ ریڈرز کی خدمات حاصل کرلیں
بالی وڈاسٹار سلمان خان فلم میں اور مسز کھنہ کی ناکامی کے بعد محتاط دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسکرپٹ ریڈرز کی خدمات لے لی ہیں جوفلم کا اسکرپٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ سلمان خان کو اس فلم میں کام کرنا چاہئے یا نہیں۔ اس حوالے سے ان کی ٹیم نے نئی فلم دبنگ کے اسکرپٹ کو پڑھنے کے بعد بالی وڈ اسٹار کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ اب امید کی جاتی ہے کہ سلمان خان کی نئی ٹیم ان کی کامیابیوں میں معاون ثابت ہوگی۔



Bookmark and Share