|
کرینہ اور کاجل فلم "اسٹیپ مدر" میں ایک ساتھ
کہا جاتا ہے کہ بالی وڈ کی نقلی دنیا میں اصلی دوستی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مگر یہ خیال درست نہیں ہے۔ ان دنوں کرینہ کپور اور کاجل کے درمیان انتہائی پکی دوستی پروان چڑھ رہی ہے۔ یہ دونوں صف اول کی اداکارائیں ہیں۔ ان دنوں کرن جوہر کی فلم اسٹیپ مدر میں ایک ساتھ فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ان دونوں باصلاحیت اداکاراؤں کے متعلق لوگوں کی متفقہ رائے یہ ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں بہترین دوست ہیں۔ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک اور ہم راز بھی ہیں۔ اسٹیپ مدر میں دونوں ماں اور بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں تاہم دونوں کے درمیان سوتیلے پن کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔
|