Wednesday, November 11, 2009

بھارتی ایم ایل اے کا کترینہ سے شادی کا دعوٰی
بی جے پی کے رہنما اور رکن اسمبلی رمیش منڈولا نے معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ کترینہ کیف اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم عجب پریم کی گجب کہانی کے بعد ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما اور مقامی ایم ایل اے رمیش منڈولا نے کترینہ کیف کے ساتھ شادی کا دعوی دائر کردیا ہے۔رمیش کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف نے ان کے ساتھ دو اکتوبر دو ہزار آٹھ میں شادی کی تھی۔ انہوں نے مقامی تھانے میں میرج سرٹیفیکٹ بھی پیش کردیا ہے۔ میرج رجسٹرار ڈاکٹر نٹور سردا کا کہنا ہے کہ پیش کیا جانے والا میرج سرٹیفیکیٹ جعلی ہے اور سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔دوسری جانب اس خبر پر کترینہ کیف کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔



Bookmark and Share