|
مائیکل جیکسن کی آخری ریہرسل کی ویڈیو
مائیکل جیکسن کی آخری ریہرسل کی ویڈیو فوٹیجز منظر عام پر آگئی ہے. اپنی موت سے صرف دو روز پہلے تئیس جون کو جیکسن لاس اینجلس میں اس گانے کی ریہرسل میں مصروف تھے. فوٹیجز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ مائیکل اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹیج کے گرد رقص کر رہے ہیں۔ وہ گانے دے دونٹ رئیلی کیئر اباؤٹ اٹ پر رقص کر رہے تھے۔ برطانوی ذرایع ابلاغ نے ریہرسل دیکھنے والوں کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکل نے نوے منٹ کی ریہرسل کے دوران اپنی زندگی کی بیسٹ پرفارمنس دی تھی۔
|