|
طالبان کا داخلہ روکنے کیلئے افغان سرحد پر مزید فوجی تعینات
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ افغان صوبہ ہلمند میں امریکی فوج کے آپریشن کے بعد طالبان کا ممکنہ داخلہ روکنے کیلئے افغانستان کی سرحد پر مزید پاک فوج تعینات کردی گئی ہے۔ پاک فوج طالبان کی آمد روکنے کیلئے مناسب اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر فوج کی تعیناتی کیلئے دوسرے علاقوں سے فوجیوں کو جمع کیا گیا ہے۔
|