Friday, July 03, 2009

سوات میں بمباری فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات
سیکورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ فضل اللہ کی سٹیلایٹ فون کال ٹریس ہونے پر ان کے ٹھکانے پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس میں فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ دیگر ساتھی دہشت گرد مارے گئے۔ ادھر فضل اللہ نے فورسز پر بڑے حملے کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ دوسری جانب مالاکنڈ کے مختلف علاقوں اور خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 50کے قریب جنگجو مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اداروں نے سوات میں جاری آپریشن میں شدت پسندوں کے اہم کمانڈروں کو گرفتار یا ہلاک کرنے کیلئے ایک خصوصی نیٹ ورک قائم کیا تھا جنہوں نے ایک سٹیلائٹ ٹیلی فون کال ٹریس کی اور تحقیقات کے دوران یہ پتا چلا کہ پشتو میں ہدایات دینے والے شخص فضل اللہ ہے اور وہ سوات کے کسی غار میں پناہ لئے ہوئے ہے جس پر فورسز نے جیٹ طیاروں سے فضل اللہ کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسرزکی کارروائی میں فضل اللہ کے متعدد ساتھی بھی مارے گئے ہیں جبکہ مولوی فضل اللہ کی ہلاکت کے ٹھوس شواہد حاصل کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے اور علاقے کی کلیئرنس کیلئے سرچ ٹیم بھی بھیجی گئی ہے جنہوں نے متعدد افراد کی ہلاکت اور غار سے اہم دستاویزات اور مواصلاتی نظام بھی برآمد کیا ہے۔



Bookmark and Share