Friday, July 03, 2009

پاکستان دھشتگردی کے خاتمے میں مخلص ہے: امریکی اخبار
امریکی اخبار نے رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان نے طالبان کے خلاف کارروائی کرکے ثابت کردیا کہ وہ عسکریت پسندی کے خاتمے میں مخلص ہے۔ جبکہ کانگریس اسلام آباد کی مدد سے گریز کرہی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سوات، مالاکنڈ اور صوبہ سرحد کے دیگر علاقوں میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور طالبان اور دیگر عسکریت پسند فرار ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ چار برسوں کے بعد طالبان کے خلاف کارروائی میں حکومت پاکستان کو پہلی مرتبہ بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب کانگریس پاکستان کو فوری امداد دینے کے بجائے بل فراہم کرنے کے عمل میں روڑے اٹکارہی ہے۔ کیری لوگر بل پاس ہوچکاہے۔ جبکہ ڈیموکریٹ سینٹر اسے روکنے کیلئے مختلف اعتراض اٹھا رہے ہیں۔



Bookmark and Share