|
ایف بی آر نےگیارہ سو پچاس ارب کا ٹیکس جمع کیا
مالی سال دو ہزار آٹھ دو ہزار نو کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گیارہ سو پچاس ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔ گذشتہ مالی سال ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی شدہ ہدف گیارہ سو ستر ارب روپے تھا۔ لیکن تیس جون تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گیارہ سو پچاس ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا۔ ایف بی ایر کے مطابق معاشی شرح نمو میں کمی کے سبب ٹیکس وصولیوں میں کمی ہوئی۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پندرہ سو تیرہ ارب روپے مقرر کیا ہے۔
|