فلم آپ کا سرور کے فلمساز کو سات سال کی جیل

بالی وڈ کی فلم آپ کا سرور کے فلمساز وجے تنیجا کو منی لانڈرنگ کیس میں سات سال کی جیل ہوگئی۔بھارتی عدالت نے وجے تنیجا کوفراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کا جرم ثابت ہونے پر سات سال کی سزا سنائی جبکہ انہیں چار اداروں کو تینتیس ملین ڈالر بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔وجے ،شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے جیسی اداکارہ کے امریکا میں شوز کی تشہیر بھی کرتے تھے۔دوہزار چھ کی سپر ہٹ فلم آپ کا سرور کے فلمساز نے اپناجرم قبول کیا اور عدالت سے معافی بھی مانگی۔
Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.