رانی مکھرجی کا سنجے بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار

رانی مکھرجی نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے حالانکہ انکا کیرئیر ان دنوں داؤ پر لگا ہوا ہے اور کسی بڑی فلم اس وقت وہ نہیں کررہی ہیں مگر اس کے باوجود ان کے رویّے میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ حتیٰ کہ سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے رانی کو فلم ”بلیک“ میں زندگی کا اہم رول دیا تھا اب اپنی فلم ”چناب گاندھی“ میں ان کی جگہ ودیا بالن کو کاسٹ کرلیا ہے لیکن رانی کا رویہ بھنسالی کی طرف سے آج بھی انتہائی دوستانہ اور خوشگوار ہے۔ ”چناب گاندھی“ میں امیتابھ بچن، ہرمن باویجہ اور ودیا بالن کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل بھنسالی نے اس فلم کے لیے رنبیرکپور اور ریتک روشن کو لینا چاہا تھا تاہم دونوں نے کام کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ہرمن باویجہ کو لیا گیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھنسالی نے رانی مکھرجی کے لیے بھی فلم میں ایک کردار رکھا تھا لیکن رانی کو جب اسکرپٹ سنایا گیا اور انہوں نے اپنا کردار دیکھا تو بھنسالی سے کہا کہ وہ فلم کا حصہ بننے میں خوشی محسوس کرتیں تاہم موجودہ کردار وہ ادا کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔

Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.