اکشے کترینہ کی خواہشیں پوری کرنے لگے

اداکارہ کترینہ کیف نے اکشے کمار سے دوستی کا فائدہ اٹھانا شروع کر دیا۔ کترینہ کیف اپنے کیرئیرکے عروج پر ہیں آج وہ جو خواہش کرتی ہیں وہ پل بھر میں حقیقت کا روپ لئے ان کے سامنے ہوتی ہیں۔ اداکارہ کی خواہشیں پوری کرنیوالوں میں بالی وڈ کے نئے کنگ اکشے کمار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اکشے کمار ان دنوں فلمستان سٹوڈیو میں ایک ٹیلی وژن شو ”دی میکنگ آف سپر اسٹار” کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو دیوالی کے تہوار پر نجی چینل سٹار گولڈ پر پیش کیا جائے گا جس میں بالی وڈ حسینائیں دیا مرزا، امریتا اروڑا، تنوشری دتہ، لارادتہ، امیشا پاٹیل اور کترینہ کیف بھی پرفارم کریں گی۔ کترینہ کی فرمائش پر اکشے نے انہیں اپنی مرضی کے گانے پر پرفارم کرنے کا حق دیا ہے صرف یہی نہیں بلکہ اپنی شخصیت میں بلا کا حسن سموئے کترینہ کیف واحد اداکارہ ہونگی جو سپرسٹار اکشے کمار کے ساتھ اپنی نئی فلم ”سنگھ از کنگ” کے گانے پر رقص کریں گی جبکہ دیگر کو خراج تحسین پیش کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شو دراصل اکشے کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے جہاں بالی وڈ کے نئے کنگ اکشے کمار کی تاج پوشی کی جائی گی۔ کترینہ کے منیجر نے اداکارہ کے کسی ٹی وی شو میں شرکت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلموں کی شوٹنگ میں بے حد مصروف ہیں۔ وہ مسلسل تین دن سے فلم ”یوراج” کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کے بعد اوٹی میں راج کمار سنتوشی کی فلم ”لو ہوا” اور پھر نیویارک میں یش راج کی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔

Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.