ڈرامہ سیریل ”برہن” کی ریکارڈنگ تکمیلی مراحل میں داخل

نجی سیکٹر کے تحت تیار ہونے والی ڈرامہ سیریل ”برہن” کی ریکارڈنگ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں عورت کے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم اور اس کے حقوق پر مبنی کہانی کی اس ڈرامہ سیریل کا پائلٹ اور چار اقساط مکمل کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز ڈرامے کی ریکارڈنگ جی او آر میں کی گئی جس میں اداکارہ زاریہ، رشید علی اور روحی خان نے حصہ لیا۔ ڈرامے کے ہدایتکار طاہر ملک اور پروڈیوسر مدثر حسن ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ حنان، سہیل سمیر، معدیہ شرجیل، عذر آفتاب اور ناہیدشبیر شامل ہیں۔
Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.