سلمان خان نئی فلم ہیروز میں پگڑی باندھے نظر آئیں گے

اکشے کمار کی فلم ''سنگھ از کنگ'' میں سردار کا کردار ادا کرنے کے بعد بالی ووڈ کے اداکاروں میں سردار کے کردار ادا کرنے کیلئے دوڑ لگ گئی ہے۔ سلمان خان بھی اپنی نئی فلم ''ہیروز'' میں سر پر پگڑی باندھے نظر آئیں گے۔ اکشے کا کردار فلم میں سپر ہٹ ثابت ہوا ہے، انہیں دیکھتے ہوئے اداکار سلمان خان بھی اپنی نئی فلم ''ہیروز'' میں سردار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ اس سلسلے میں کسی کی مدد نہیں لینا چاہتے لیکن گوردوارے سے روزانہ ایک شخص انہیں سرداروں والی پگڑی باندھنے کی تربیت دیتا ہے۔ اس پگڑی کو تین طرح سے باندھا جاتا ہے اور سلمان چاہتے ہیں کہ وہ تینوں طریقوں سے سیکھ لیں اور اپنی فلم میں اس کا استعمال بھی کریں۔ یہ پگڑیاں وہ مختلف مواقع پر باندھیں گے جن میں سے ایک جب وہ کھیتوں میں ہوں گے۔ دوسرا گوردوارے میں اور تیسرا جب وہ گھر پر ہوں گے۔ فلم میں جب وہ اپنی محبوبہ کو پرپوز کریں گے تب بھی وہ منفرد انداز کی پگڑی میں نظر آئیں گے۔
Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.