کاجل اور ودیا بالن میں تلخ کلامی و ہاتھا پائی اجے دیوگن خاموش رہے

فلم ”اللہ رکھے“ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں کاجل اور ودیا بالن میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی لیکن اداکار عرفان خان دونوں کا جھگڑا ختم کرانے میں کامیاب ہو گیا، تاہم کاجل کے شوہر اداکار اجے دیوگن اس دوران خاموش رہے اور بعد ازاں دونوں اداکاراؤں میں مصالحت کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے فنکاروں میں جہاں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ جاری ہے وہاں خاتون فنکاروں میں ایک دوسرے کے لئے حسد جڑ پکڑ گیا ہے۔ فلم ”اللہ رکھے“ کی شوٹنگ کے سیٹ پر کسی سے ملنے کے لئے آنے والی 2 فنکاراؤں کاجل اور ودیا بالن کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک ہوئی لیکن ”اللہ رکھے“ میں کام کرنے والے اداکار عرفان خان دونوں جھگڑا ختم کرانے میں کامیاب ہوگیے، اس موقع پر کاجل کے شوہر اداکار اجے دیوگن بھی موجود تھے لیکن انہوں نے دونوں کے درمیان بولنے سے انکار کر دیا بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کاجل نے کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کر رکھا ہے اور انہوں نے ودیا کو ہاتھ پکڑ کر گرا دیا، سیٹ پر موجود لوگ کاجل اور ودیا بالن کی لڑائی کو فلم کی شوٹنگ کا حصہ سمجھتے رہے لیکن جب عرفان خان نے سخت لہجہ میں دونوں کو مخاطب کیا تو لوگوں کو احساس ہوا کہ جھگڑا ہو گیا ہے۔ بعد میں اداکار اجے دیوگن نے کاجل اور ودیا بالن کو گلے ملوا کر دونوں میں مصالحت کرا دی۔
Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.