لارا دتہ شدید تناؤ کا شکار، فلم ”بلو“ سے اُمیدیں وابستہ

لارا دتہ جب سے فلمی افق پر ابھری ہیں۔ بطور مس انڈیا اور پھر مس یونیورس ان کے متعلق کہا جاتا تھا کہ وہ بے حد ذہین ہیں مگر وہ اپنے پتے صحیح طریقے سے نہیں کھیل پائیں جس کے نتیجے میں شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ ان کے ساتھ یا بعد میں آنے والی اداکاراؤں نے جو کامیابیاں حاصل کیں وہ انہیں نہیں مل سکیں۔ مثال کے طور پر پریانکا جو 2000ء کے مقابلہ حسن میں ان کے بعد دوسرے نمبر پر آئی تھیں اور 2003ء میں اپنا فلمی کیریئر شروع کیا تھا۔ ان سے آگے نکل گئیں جنہوں نے بالی وڈ میں تقریباً تمام بڑی فلموں میں صف اول کے اداکاروں کے ساتھ رول ادا کئے ہیں۔ حتیٰ کترینہ کیف جو ان کے ساتھ ”پارٹنر“ میں تھیں اس وقت بالی وڈ کی سب سے زیادہ مقبول ہیروئین بن چکی ہیں۔ اب لارا خود کو مقبول بنانے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں اور اپنی آنے والی فلم ”بلو“ سے انہیں بہت اُمیدیں وابستہ ہیں جس میں انہوں نے ایک غوطہ خور کا کردار ادا کیا ہے جس کے لئے انہیں خصوصی تربیت لینی پڑی تھی۔ اس فلم کو کامیاب بنانے کیلئے ڈائریکٹر انتھونی ڈی سوزا نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور لارا کو خصوصی طور پر بیچ گرل دکھانے کیلئے انہوں نے ہالی وڈ کی میک اپ آرٹسٹ نیکولیٹا اسکار لاٹوس کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے کیرا نائٹلی کی فلم ”پائریئس آف دی کیریبین“ میں میک اپ کیا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ نیکولیٹا نے کلارا بیل سالوھانہ کے ساتھ مل کر لارا کے زیر آب مناظر کیلئے بھی خصوصی میک اپ کیا ہے اور لارا کو ساحل سمندر کی دیوی بنا کر پیش کیا ہے۔

Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.