ابھیشک اوراکشے داڑھی کے باعث خواتین میں مقبول
ایک جدید تحقیق کے مطابق خواتین اپنے چہروں جیسے مردوں کے بجائے داڑھی رکھنے والے حضرات کو زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔ ایک سروے کے مطابق جو لندن میں کیا گیا خواتین نے چکنی چپڑی تھوڑیوں کے بجائے ان پر اگے ہوئے بالوں کو زیادہ پسند کیا ان کا خیال تھا بالوں والے مرد زیادہ جدت پسند جذباتی اور پرجوش ہوتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ خواتین کا خیال ہے کہ داڑھی والے حضرات کی شادی زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔ ان خواتین نے مرد حضرات کی مختلف اقسام کی داڑھیوں کو بھی گریڈ دیتے ہیں ان میں ہلکے بالوں والے چہرے، گھنے بالوں والے چہرے اور ایسے چہرے جن میں داڑھی کا شبہ ہوتا ہے والے چہرے شامل ہیں جبکہ بہت کم خواتین نے کمپوٹرائزڈ ٹیو والے اشخاص ، ریزور سے بال صاف کرنے والے اور استرا پھروانے والے لوگوں کو بھی مختلف گریڈ دیئے ہیں۔ مونچھوں کے معاملے خواتین گومگو کا شکار ہوگئی ہیں بعض مونچھوں کی سرے سے خلاف تھیں بعض نے کہا کہ یہ مردوں کی صوابدید پر چھوڑ دیا جائے۔ تاہم تقریباً تمام خواتین چہرے کے بالوں کو مرد کی قوت مردگی کا منبع گردانتی ہیں۔
|