رانی مکھرجی، شاہ رخ کے میوزیکل شو میں شریک نہیں ہوں گی
ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان اور رانی مکھر جی کے درمیان تعلقات میں دراڑیں پڑگئی ہیں۔ پہلے شاہ رخ خان کی فلم ”بلوباربر“ میں پریانکا چوپڑا کو لیا جبکہ توقع کی جا رہی تھی کہ یہ کردار رانی ادا کریں گی اس کے بعد شاہ رخ نے رانی کی جگہ کرینہ کپورکو اپنے عالمی تفریحی دورے ”ٹیمپٹیشن ری لوڈ“ میں شامل کر لیا ہے لہٰذا رانی اس میوزیکل شوکے دبئی والے پروگرام میں شامل نہیں ہوں گی جو28 اکتوبرکو ہوگا ان کی جگہ کرینہ کپور سے معاہدہ کر لیا گیا ہے جوکہ کترینہ کیف کے ساتھ مل کر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ دریں اثناء عالمی تفریحی شو 17 اکتوبر کو برلن میں پیش کرے گا جس کے بعد آٹھارہ اکتوبر کو میونخ میں اپنا شو پیش کرے گا۔ فرینکفرٹ میں انیس اکتوبر اور بارسلونا میں بیس اکتوبر کو اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ شو کا سب سے بڑا مظاہرہ پچیس اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔ شاہ رخ خان نے اپنے اس عالمی تفریحی دورے کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور اب دیپکا پدوکون اور بپاشا باسو شانہ بشانہ اپنے فن کا اسٹیج پر مظاہرہ کریں گی جبکہ کترینہ کیف، ارجن رامیاں، انوشادندکر بھی فنکاروں میں شامل ہیں۔
|