ممبئی میں رہنا چاہتی ہوں: سوہا علی خان
بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ممبئی میں رہنا چاہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنی زندگی کے تیس سال مکمل کرنے والی سوہا علی خان کی خواہش ہے کہ وہ ہمیشہ ممبئی میں رہیں۔ چار اکتوبر 1978ء کو نئی دہلی میں منصور علی خان کے گھر شرمیلا تاگوری کی گود میں جنم لینے والی سوہا علی خان نے انگلستان میں پرٹش اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد لندن سکول آف اکنامکس سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ سوہا علی خان نے اب تک فلم فئیر 2007ء اور بیسٹ معاون اداکارہ ”رنگ دی بسنتی” فلم میں دو ہزار چھ سمیت بہت سے ایواد حاصل کیے۔ سوہا علی نے اتی سری کانتا فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جبکہ دیگر فلموں میں چوڑیاں، تیرا کیا ہوگے جوہنے، دل کبڈی، ممبئی میری جان، میری دیاں لائن، رنگ دے بسنتی، آہستہ آہستہ، دل مانگے مور وغیرہ شامل ہیں۔
|