نرگس پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد

شو کے دوران غیراخلاقی حرکات کرنے پر ہوم ڈپارٹمنٹ نے اداکارہ نرگس پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق نرگس مقامی تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ ”رب نے بنادی جوڑی“ میں پرفارم کررہی تھیں کہ ان پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسٹیج مانیٹرنگ ٹیم نے انہیں دو روز قبل وارننگ نوٹس جاری کیا تھا مگر وہ شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے غیراخلاقی اشارے کرتی تھیں۔ واضح رہے کہ خوشبو اور نرگس کے درمیان گزشتہ 4 برس سے لڑائی چل رہی تھی اور پروڈیوسرز نے عید سے چند روز قبل دونوں میں صلح کرادی اور دونوں ڈرامے ساتھ کام کررہی تھیں۔

Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.