اکشے کمار کو شوٹنگ کے دوران سمندر میں شارکس نے گھیر لیا

ہمیشہ جان کی بازی لگا کر اسسٹنٹ کرنے والے اکشے کمار کے حواس باختہ ہوگئے جب انہیں ایک دو نہیں 35 شارکس نے سمندر کے گہرے پانی میں گھیر لیا تھا۔ بہاماس میں فلم بلیو کی شوٹنگ گہرے سمندر میں کی جارہی تھی فلم کے ایک منظر میں اکشے جہاز سے سمندر میں کود جاتے ہیں۔ کودنے کے دوران اکشے کا سر جہاز سے ٹکرا گیا اور سر سے خون بہنے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ شارکس کو خون اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ بس کیا تھا خون کی مہک سے اکشے کے اطراف شارک جمع ہونے شروع ہوگئیں پورا یونٹ گھبرا گیا لیکن کئی تیراک فوراً سمندر میں کود ے اور اکشے کو فوراً باہر نکال لیا۔

Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.