میڈونا اور گائے رچی بچوں پر فلم بنائیں گے، سکرپٹ مکمل

پاپ سنگر میڈونا اپنے شوہر گائے رچی کے ساتھ بچوں پر فلم بنانے کا ارادہ کر رہی ہیں۔ میڈونا جنہوں نے حال ہی میں پچاس ویں سالگرہ منائی ہے، نے ایک عرصے قبل اس فلم کیلئے اس فلم کیلئے سکرپٹ بھی تیار کر لیا تھا۔ اب وہ اور ان کے شوہر چاہتے ہیں کہ اسے حقیقت کا روپ دیں اور بڑے پردے پر پیش کریں۔ گائے رچی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ اتنی پرانی بات ہو چکی ہے کہ مجھے اس فلم کا نام بھی یاد نہیں، ممکن ہے کہ اس کا نام تبدیل کر دیں۔ ہم جلد ہی اس فلم کو بنا کر بچوں کیلئے ایک نئی تفریحی مہیا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کے بچے ہوں تو لازمی ہے کہ آپ کو بچوں سے متعلق فلموں کا ضرور پتہ ہونا چلتا رہتا ہے اور آپ ان فلموں کو دیکھتے بھی ہیں اور میرے نزدیک بچوں کیلئے بنائی جانے والی فلمیں بڑوں کی فلموں سے زیادہ بہتر ہوتی ہی۔ رچی اور میدونا بچوں پر چلد ہی فلم بنانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ یہ فلم بنے گی تو اسے شاندار پذیرائی ملے گی۔

Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.