زینت امان ریئلٹی شو میں جج مقرر
بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ زینت امان نے ٹی وی شوز میں کام کرنے کی ہامی بھر لی ہے۔ زینت چینل نائن ایکس سے شروع ہونے والے ایکتا کپور کے ریئلٹی شو کون جیتا بالی وڈ کا ٹکٹ میں بطور جج کے فرائض سر انجام دیں گی۔ ایکتا کپور کے بارے میں زینت کا کہنا ہے کہ ایکتا کو میں نے اپنے سامنے بڑا ہوتے ہوئے دیکھا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایکتا بہت اچھی ہے۔ زینت نے مزید کہا کہ ٹی وی میں نمایاں ہونے کا یہ میرا پہلا موقع ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زینت امان کو گزشہ ایک سال سے اشتہارات میں کام کرنے کی آفرز آرہی تھیں مگر وہ کسی بھی اشتہار میں کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئی۔ زینت نے ٹی وی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹی وی شوز کے لئے زیادہ ٹائم چاہئیے ہوتا ہے جبکہ میں نے اولیت ہمیشہ اپنی فیملی کو دی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایکتا کے ریئلٹی شو کے لئے ایک نئے جوش کے ساتھ نمایاں ہوں گی ان کا ماننا ہے کہ شوکون جیتے گا بالی وڈ کا ٹکٹ مستقبل میں دوسرے ریئلٹی شوز سے زیادہ پذیرائی پائے گا۔ زینت نے اس شو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شو کی شوٹنگ بہت دلچسپ ہوگی۔ بھارتی زرائع کے مطابق ریئلٹی شو کی شوٹنگ کا آغاز یکم جولائی ہوگا۔
|