نرگس اور خوشبو کے درمیان اختلافات طول پکڑ گئے

اداکارہ نرگس اور خوشبو کے درمیان ایک مرتبہ پھر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ اداکارہ نرگس کو کراؤن تھیٹر میں نازیبا حرکات اور جملے بازی کی وجہ سے دو ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد خوشبو کو اکیلے ہی کراؤن تھیٹر میں کام کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ کراؤن تھیٹر میں عید پر پیش کیے جانے والے کامیڈی کھیل ”رب نے بنا دی جوڑی” میں خوشبو اور نرگس کو ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا نرگس اُمید سے ہیں اس کے باوجود انہوں نے تھیٹر میں کام کرنے کا فیصلہ کیا بتایا گیا ہے کہ نرگس نے یہ فیصلہ صائمہ خان کے تھیٹر پر واپسی کی وجہ سے کیا۔ نرگس کے عید پر کام کرنے کے اعلان کے بعد صائمہ خان نے عید پر تھیٹر میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ خوشبو کو کہنا ہے کہ نرگس نے اس کو فلاپ کرنے کیلئے خود اپنے پر پابندی عائد کروائی ہے کیونکہ اس کا مقصد صرف ہمیں نقصان پہنچانا تھا اس نے ایک منصوبہ بنایا۔ یہ بتایا گیا ہے کہ نرگس اسی کھیل میں چالیس فیصد کی پارٹنر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس نے یہ پارٹنرشپ اس لیے کی تھی تاکہ جو اس کا منصوبہ ہے اس پر کوئی شک نہ کر سکے نرگس اب آئندہ چند روز تک کینیڈا روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ اپنے بچے کی پیدائش کے بعد وطن واپس آئیں گی۔ علاوہ ازیں نرگس نے اپنے اوپر لگنے والی پابندی کو عدالت میں چیلینج نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.