کرینہ کپور کی ذاتی ویب سائٹ بنانے کی تیاریاں
فلمی صنعت کے مرکز ممبئی کی اعلیٰ شخصیات میں ان دنوں نیٹ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے تاکہ وہ اپنے مداحوں اور پسند کرنے والوں سے براہ راست رابطہ کر سکیں۔ امیتابھ بچن، عامر خان، انوراگ کیثب اور کنول کولہی کے بعد اب بالی وڈ کی دیوی کرینہ کپور نے اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کرینہ کپور جو ان دنوں بالی وڈ کی نمبرون ہیروئن ہیں اور ”جب دی میٹ“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں اب اپنی ذاتی ویب سائٹ بنا رہی ہیں۔ کرینہ کپورکی ویب سائٹ انتہائی جدید تکنیکی سہولتوں سے مزین ہوگی جہاں تمام تر معلومات فراہم کی جائی گی اس کے علاوہ یہ ویب سائٹ وکٹوریہ بیکہم، میڈونا اور جینفر لوپیز کی ہم پلہ ہوگی جس میں فیشن کے پیجز کے ساتھ ساتھ ساری دنیا کی اعلیٰ شخصیات سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ کرینہ کپور جو ساری دنیا میں اپنے زیرو سائز کے باعث مشہور ہو چکی ہیں اب فیشن کی دنیا میں بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں اور خود اپنا ذاتی برانڈ روشناس کرا رہی ہیں۔
|