سیف علی خان کے محافظوں کے ہاتھوں فوٹوگرافروں کی پٹائی

فلمی دنیا کے خانوں اور صحافیوں کے درمیان اکثر و بیشتر کھچاؤ رہتا ہے لیکن اب بالی وڈ کی ایک بڑی شخصیت سیف علی خان کے محافظوں اور فوٹو گرافروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیف علی خان اپنی فلم ” تھری ایڈیٹس“ کی پٹیالہ ریلوے اسٹیشن پر شوٹنگ کرا رہے تھے کہ دو جرنلسٹ فوٹو گرافروں نے ان کی تصاویر بنائیں جن میں ایک کا تعلق ایک ٹی وی نیوز چینل اور دوسرے کا ایک اخبار سے تھا۔ اس موقع پر سیف علی خان نے اعتراض کیا اور صحافیوں کو منع کیا لیکن جب صحافی اس سے باز نہ آئے تو انہوں نے اپنے محافظوں سے کہا کہ ان لوگوں کو ہٹائیں اور ان کی پٹائی کریں۔ اس کے علاوہ سیف نے پٹیالہ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔ درپن شہر کے صحافی اتوار کی شب مال روڈ پر جمع ہوئے اور سیف علی خان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تاہم شرومنی اکالی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جماعتوں سے مل کر معاملے کو رفع دفع کرا دیا۔ ادھر دونوں صحافیوں نے پٹیالہ ریلوے پولیس میں اپنی رپورٹ درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

Top





Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.