پیٹ کے بل لیٹنے کی ممانعت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو پیٹ کے بل اوندھا لیٹا ہوا دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:۔”لیٹنے کا یہ طریقہ اللہ تعالٰی کو ناپسند ہے”۔
(ترمذی)

فائدہ:۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو نہ صرف عبادات و معاملات کے طریقے بتائے۔ بلکہ اخلاق و معاشرتی زندگی گذارنے کے رہنما اصول بھی بتائے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے، پینے، لیٹنے، سونے اور بیٹھنے کے بارے میں بھی امت کو ہدایات دی ہیں۔ اور اپنے طرزعمل سے بھی رہنمائی فرمائی ہے۔ اس حدیث مبارک میں اوندھے منہ لیٹنے کو جو کہ ایک غیر فطری اور غیر مہذب طریقہ ہے۔ فرمایا کہ یہ طریقہ اللہ تبارک و تعالٰی کو پسند نہیں ہے۔ جب کہ ایک دوسری حدیث میں اس کو دوزخیوں کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔




Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.