جمعہ کے دن کی عظمت و فضیلت

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:۔”ان سارے دنوں میں جن میں کہ سورج نکلتا ہے (یعنی ہفتے کے سات دنوں میں) سب سے بہتر اور افضل جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے۔ اسی دن جنت میں داخل کیے گئے۔ اسی دن جنت سے نکال کر دنیا میں بھیجے گئے اور اسی دن میں قیامت قائم ہوگی”۔
(مسلم)

فائدہ:۔
یوم الجمعہ اس دن کو اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے اجتماع کا دن ہے۔ آسمان اور زمین اور ساری کائنات جو اللہ تعالٰی نے چھ دنوں میں پیدا فرمائی۔ ان میں سے آخری دن جمعہ کا ہی ہے۔ جس میں اس پیدائش کا کام مکمل ہوا۔ یہ دن اللہ تعالٰی کی خاص برکتوں اور رحمتوں کا دن ہے۔ اسی لیے اس دن بڑے بڑے واقعات اللہ تعالٰی کی طرف سے واقع ہوئے اور واقع ہونے والے ہیں۔ اس دن کی انہی خصوصیات کی وجہ سے اہم اور شاندار اجتماعی نماز کے لیے جمعہ کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ اس دن کی عظمت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے نام سے قرآن پاک میں ایک پوری سورہ ہے جس میں اس دن کے احکام اور مسائل بیان کیے گئے ہیں۔







Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.