مصافحہ کرنا

حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:۔ جب دو مسلمانوں کی ملاقات ہو اور وہ مصافحہ کریں اور اس کے ساتھ اللہ کی حمد اور اپنے لیے مغفرت طلب کریں تو ان کی مغفرت ہو ہی جائے گی”۔
(سنن ابوداؤد)

فائدہ:۔
ملاقات کے وقت محبت و مسرت اور جذبہ اکرام واحترام کے اظہار کا ایک ذریعہ سلام کے علاوہ اور اس سے بالاتر مصافحہ بھی ہے۔ جو عماماّ سلام کے ساتھ اور اس کے بعد ہوتا ہے۔ اور اس سے سلام کے ان مقاصد کی گویا تکمیل ہوتی ہے۔ اس حدیث میں اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر انسان جب بھی کسی سے ملاقات کرے اور سلام کے بعد اپنے مسلمان بھائی سے مصافحہ کرے اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالٰی کی حمدوثناء بیان کرے اور اللہ تعالٰی سے اپنے لیے اور اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دعا کرے تو یقیناّ ان دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔













Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.