خواجہ سعد رفیق نے سرکاری گاڑی اور عملہ واپس بھجوادیا
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سرکاری گاڑیاں اور مراعات واپس کر دیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کے ترجمان کاکہنا ہے ججزکے معاملے پر پیپلزپارٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پرقوم کو اعتمادمیں لیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل امورنوجوانان کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنی سرکاری گاڑیاں اور عملہ واپس بھجوادیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے وزراء نے اپنی گاڑیوں سے جھنڈے اتار دےئے ہیں اورسرکاری عمل بھی واپس کردیا ہے۔سینےئر صحافی کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے وزراء 13مئی کو وزارتوں سے مستعفی ہوجائیں گے،جس کا باقاعدہ اعلان آج شام نواز شریف پریس کانفرنس میں کردیں گے۔مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ججزکے معاملے پر پیپلزپارٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر پوری قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
|