مارکیٹ کے آغازپرروپے کی قدر میں اضافہ
گزشتہ ہفتے ریکارڈ کمی کے بعد آج دن کے آغاز میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ بینکوں کے درمیان ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج صبح ساڑھے تین فی صد اضافے کے ساتھ چھیاسٹ پچانوے پر دکھائی دی۔ جمعے کو روپے کی قدر69 روپے40 کی کم ترین سطح پر دیکھی گئی تھی۔ تیل کے درآمدی بل میں اضافے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سے متعلق خدشوں پر اس سال روپے کی قدر میں کمی ہوچکی ہے۔ریڈی مارکیٹ اور ٹیلی گرافک ٹرانسفر میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر68 روپے30 پیسے اور68 روپے50پیسے میں فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی شرحِ تبادلہ کچھ اس طرح رہی۔ برطانوی پاؤنڈ ایک سو تینتیس روپے ،یورو105 روپے35پیسے ،جاپانی ین اعشاریہ چھ چھ چار،اماراتی درہم آٹھارہ روپے ساٹھ پیسے ،سعودی ریال18روپے30 پیسے جبکہ کینیڈین ڈالر67روپے50پیسے میں فروخت کیا گیا۔
|