عدلیہ سے متعلق خبریں نشروشائع کرنے کی پیشگی اجازت کا حکم واپس
سپریم کورٹ نے عدلیہ سے متعلق خبریں نشراور شائع کرنے کی پیشگی اجازت کا حکم واپس لے لیاہے۔سپریم کورٹ نے یہ حکم جیو ٹی وی کیس کی از خود نوٹس سماعت کے موقع پر دیا تھا ۔ اس سے قبل جسٹس نواز عباسی نے تین نومبر دو ہزار سات کے بعد عدلیہ سے متعلق خبروں اور پروگرامز کا الیکٹرانک میڈیا ،پیمرا اورپرنٹ میڈیا کا ریکارڈ وزارت اطلاعات کو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔کیس کی مزید سماعت 22مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
|