معزول ججزکو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے بحال کیاجاسکتا تھا،اعتزاز
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ معزول ججوں کی بحالی کے لیے نہ تیس دن کی ضرورت تھی نہ بارہ دن کی۔اس کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے ایک ایگزیکٹو آرڈر کی ضرورت تھی جو کہ ججوں کی رہائی کے اعلان کے ساتھ ہی جاری ہوجانا چاہئے تھا۔سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ جتنا پیچھے ہٹے گی سازشیں بڑھتی جائیں گی انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیخلاف ایوان صدر سے سازشیں ہورہی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے اتحادی حکومت کے درمیان ججز کی بحالی پر ڈیڈ لاک کو اتحادیوں کا مسئلہ قراردیا اور کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ بارہ مئی کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی اور عدلیہ بحال نہیں ہوسکی ہے۔اعتزاز احسن نے بتایا کہ وکلاء تحریک کا لائحہ عمل کا فیصلہ 17مئی کولاہور میں ہونے والے آل پاکستان نمائندہ کنونشن میں کیا جائے گا۔
|