چوہدری نثار کی اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری نثار نے اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ حکومتی اتحاد کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پرائم منسٹر سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق چوہدری نثارنے وزیر اعظم کو بتایا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت آج اپنے اجلاس میں جو بھی فیصلہ کرے لیکن اس کے ارکان کی طرف سے مخلوط حکومت کو حمایت جاری رہے گی ۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق چوہدری نثار نے قومی مصالحت کیلئے مخلوط حکومت کی پالیسیوں کو بھی سراہا ۔


Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.