کرکٹ : چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقل ہونے کے امکانات ختم

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ستمبر میں چیمپینز ٹرافی شیڈول کے مطابق کرانے کا منعقد کرانے کا اشارہ دے دیا اس طرح ٹورنامنٹ کے پاکستان سے منتقل ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز11 ستمبر سے لاہور،کراچی اور پنڈی میں منعقد ہوں گے ۔ باخبر ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ دبئی میں ڈاکٹر نسیم اشرف اور آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کے درمیان ملاقات میں ایونٹ کے انعقاد کے متعلق پاکستان کو گرین سگنل دیا گیا ہے اس کے جواب میں پاکستان نے کرکٹ کی عالمی تنظیم کو سیکورٹی پلان سے آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان نے وزارت داخلہ سے ملنے والی بریفنگ کے مطابق آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران غیر ملکی ٹیموں کو کس نوعیت کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ آئندہ ماہ کے آغاز میں آئی سی سی کا ایک وفد لاہور کا دورہ کرے گا اس وفد کو بھی سیکورٹی پر بر یفنگ دی جائے گی لیکن یہ دورہ معمول کے مطابق ہوگا کیوں کہ ٹورنامنٹ کے دوران آئی سی سی کے وفود پاکستان کا دورہ کرتے رہیں گے۔


Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.