ملتان کے جلوس میں آصف زرداری کے خلاف نعرے
ملتان میں کل اتوار کی شب سیاسی کارکنوں،سول سوسائٹی کے ارکان اور وکلا نے بارہ مئی کے سانحے کو ایک سال پورا ہونے کے موقع پر ایک مشعل بردار جلوس نکالا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری معزولی کے بعد بارہ مئی کو سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرنے کراچی آرہے تھے کہ شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ ان ہنگاموں میں چالیس سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے ۔
اسی سانحے کی یاد میں گزشتہ شب ملتان میں نکلنے والے مشعل بردار جلوس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیر مین آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے خلاف بھی نعرے بازی ہوئی۔جلوس کے شرکا نعرے لگا رہے تھے کہ ‘‘آئین سے غداری ہے زرداری ہے زرداری ہے‘‘۔ ‘‘ایم کیو ایم قاتل ہے ایم کیو ایم قاتل ہے‘‘۔
|