سانحہ 12مئی:عوام پرامن احتجاج کریں : مشیر داخلہ
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ 12مئی کے سلسلے میں یوم سیاہ پر معاشرے کے تمام لوگ پرامن رہیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔مشیر داخلہ نے سانحہ 12مئی کی برسی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی قسم کی بدامنی برداشت نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول آرمڈ فورسز کے سربراہان کو فوری طور پر الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے ۔
|