صحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں : آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔لندن سے جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جیو نیوز کے خلاف توہین عدالت کی آئندہ سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کو ساتھ دیگی انہوں نے سینیٹر بابر اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22مئی کو صحافیوں کی طرف سے عدالت پیش ہوں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ د بئی حکومت کو جیو ٹی وی کی نشریات بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیو انگلش کو لائسنس نہ ملنے کے پیچھے بھی ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے یہ پیمرا کا فیصلہ ہے، حکومت نے صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔پی پی کے شریک چےئرمین نے کہا کہ وطن واپس آکر صحافیوں کی غلط فہمیاں دور کردیں گے۔



Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.