مسلم لیگ(ن) کا وفاقی کابینہ سے استعفے دینے کا فیصلہ

معزول ججزکامعاملہ طے نہ ہوسکا،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وفاقی کابینہ سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آبادمیں جاری ہے۔اس سے قبل اجلاس میں شرکت کیلئے وفاقی وزراء سرکاری گاڑیوں اور مراعات کے بغیر پہنچے اور انہوں نے گاڑیوں سے جھنڈے پہلے ہی اتاردیئے تھے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد ججز کی بحالی کیلئے کیا گیا تھا ،تاہم پیپلزپارٹی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا،جس کے باعث اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج رات وزراء کابینہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔


Copyright 2007 NEXTWERK INC. All rights reserved.